Friday 12 May 2017

Kohenoor Tv Program At lassan Nawab


Daily Nawae Pak Islamabad


چھوٹی عمر کا پیار لے ڈوبا

وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھی اور وہ مزدوری کرتا تھا نہ جانے کیسے جان پہچان ہو گئی
اور دوستی بھی ہو گئی پھر یہ دوستی آہستہ آہستہ ایک اور رشتے میں تبدیل ہونے لگی اور اُنہیں پیار ہو گیا کبھی کبھی چھپ کر مل بھی لیتے تھے یہ بات آہستہ آہستہ کھلنے لگی اور کئی لوگ ان کے بارے میں جان گئے مگر انکی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہاخطوط کا تبادلہ بھی ہوتا رہا پھر لڑکے نے لڑکی کو موبائل لے کر دیا اب تو آسانی سے بات ہو جاتی تھی
اور ملاقات کا وقت بھی طے ہوجاتا تھا یہ سلسلہ کچھ عرصہ اور جاری رہا پھر گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا ایک دوسرے کے گھر میں آنا جانا بھی تھا لڑکے کے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی اور لڑکا اگر ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو کیوں ناں ان کی شادی کر دی جائے لڑکے والے رشتہ لے کر لڑکی والے کے گھر گئے لڑکی راضی تھی اور اُسکی ماں بھی راضی تھی مگر گھر کے کچھ لوگوں کو اعتراض تھا بات آگے نا بڑھ سکی مگر بچوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کر چکے تھے اب وہ ہر قیمت پر ایک ہونا چائتے تھے مگر لڑکی کے خاندان والوں میں سے کچھ لوگوں کو یہ منظور نہ تھا لڑکے کے گھر والے ایک بار پھر رشتہ لے کر گئے مگر بات نہ بن سکی لڑکی نے ایک ملاقات میں لڑکے کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ بھاگ جانے کو تیار ہوں مگر لڑکے نے یہ بات نہ مانی کیونکہ دونوں کے خاندان ایک دوسرے کے قریب تھے اور وہ نہیں چائتا تھا کہ انکی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے الگ ہوں لڑکی کی ماں کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ معاملات ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں تو اُس نے لڑکے کو پیغام بھیجا کہ اگر کبھی ایسا ہو جائے کہ لڑکی تمھاری طرج آئے تو تم اُسے ہر صورت میں ہمیں واپس کرو گے لڑکا مان گیا سنا تھا کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور چھوٹی عمر کا پیار تو وقعی اندھا ہوتا ہت جب انسان اچھے بُرے کی پرواہ کیئے بنا بہت کچھ کر گزرتا ہے ایک دن لڑکی لڑکے کے پاس آگئی تو لڑکے کے خاندان والوں نے اُسے واپس بھجنے کی سوچی تو لڑکی نے کہا کہ میں اب واپس نہیں جاتی میں اگر واپس گئی تو وہ مجھے مار دیں گے مگر لڑکے والوں کو وعدے کا پاس کرنا تھا اُنہوں نے ایسا کیا کہ لڑکی کو واپس بھیجا اور لڑکی کے خاندان والوں کے سامنے قرآن پاک رکھا کہ ہم واپس تو لے آئے ہیں مگر اب آپ اس کوکوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اُنہوں نے کہا ٹھیک ہے کچھ نہیں کہتے یہ تو واپس آگئے مگر جب انسان شیطان کا غلام ہو جائے تو پھرکیا کیا جا سکتا ہے اس لڑکی پر ظلم کے پیاڑ ٹوٹنے شروع ہو گئے اُسے مارا پیٹا جانے لگا بھوکا رپیاسا رکھا گیا آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا وہ معصوم سی جان تھی اور ظالموں کے ظلم تھا کب تک برداشت کر سکتی تھی پھر اُس معصوم کی جان انتہائی بے دردی سے لے لی گئی اور ماں بے خبر رہی ہمارا قانون ثبوت نا ہونے کی وجہ سے کچھ نا کر سکا -کیا ملا اُن سفاک لوگوں کو جنہوں نے یہ سب کیا ۔کیا اس کا یہی حل تھا جو بھی ہو جائے مگر ہمیں کوئی حق حاصل نہیں کہ کسی کی جان لے لیں اگر اس مسئلے کا حل نکالنا چائتے تو کئی حل تھے مگر اُنہوں نے کام ہی تمام کر دیا۔یہ کوئی فرضی کہانی نہیں ہے جو ٹائم پاس کرنے کے لیئے لکھی اور پڑھی جائے یہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت ہے جس سے منہ نہیں چرایا جا سکتا ۔ہم بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور جہاں کوئی کام غلط ہو رہا ہو تو ہمیں بولنا چائیے ہمارے سامنے کیا کچھ ہو جاتا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہتے ہیں جیسے ہمیں کوئی لین دین ہی نہیں اس سے۔

آپ آج تک کہاں کہاں گئے؟ آپ کے فون میں اس کا مکمل رکارڈ موجود ہے، اسے دیکھنے یا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ جانئے

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)آپ کب کہاں گئے، کن راستوں پر سفر کرتے رہے اور کہاں گھومتے پھرتے رہے، آپ کا موبائل فون ان تمام معلومات کا اتنا تفصیلی ریکارڈ رکھتا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ 
دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید سمارٹ فون یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ آپ انہیں جس جگہ بھی لے کر جائیں یہ ہر لوکیشن کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ چاہے آپ iOSآپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ ہر طرح کے فونز میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے آپ کسی بھی وقت معلوم کرسکتے ہیں کہ ماضی میں آپ کہاں کہاں اور کس وقت جاچکے ہیں، لیکن یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کی زندگی کی متعلق کس قدر معلومات جمع کررہی ہیں۔گوگل کے Your Timeline پیج پر آپ اپنی لوکیشن کی تمام معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اسی پیج سے آپ اس ٹول کو آن کرسکتے ہیں، یا اگر چاہیں تو اسے آف بھی کرسکتے ہیں۔ا گر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو ٹریکنگ فیچر صرف فون کے ذریعے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ iOS کی صورت میں اس کیلئے ایک ایپ چاہیے ہوتی ہے۔ یہ ایپ آپ کی لوکیشن ٹریک کرتی ہے اور کمپنی کو بھیج دیتی ہے۔
ا گر آپ اس فیچر کو آف کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گوگل اکاﺅنٹ میں لاگ ان کریں اور لوکیشن ہسٹری کو آف کردیں۔ اب آپ موبائل فون پر جو بھی آپریٹنگ سسٹم استعمال کریں گے وہ آپ کی لوکیشن کا ریکارڈ نہیں رکھے گا۔ آپ لوکیشن ہسٹری پیج سے ہی اپنا گزشتہ ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایپل کے صارف ہیں تو سیٹنگز ایپ میں پرائیویسی کی آپشن کھولیں، یہاں آپ کو لوکیشن سروسز کی آپشن ملے گی جس کے ذریعے آپ لوکیشن کے فیچر کو آف کرسکتے ہیں۔ سسٹم سروسز کی سیٹنگ میں فریکونٹ لوکیشنز پر کلک کرکے آپ ان تمام جگہوں کو دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ جاتے رہے ہیں۔

یونس خان کے نام ایک اور اعزاز،وزڈن کرکٹر آف دی ایئر2017 ءایڈیشن میں شامل کرلیا گیا

لاہور(صباح نیوز)مرد بحران یونس خان نے کیرئیر میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں اور اب ان کیلئے ایک اور شاندار اعلان کر دیا گیا ہے۔39سالہ سابق ملکی کپتان کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹرز آف دی ائیر کے کیلنڈر کے 2017ایڈیشن میں شامل کیا گیا اور اب انہیں اس کیلنڈر کا ایک خاص لیدربانڈ ایڈیشن دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو 18 مئی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں ان کے حوالے کر کے کرکٹ کیلئے ان کی انتھک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ٹی یو جے ٹی پی سی اور اے پی ایم سی کے عہدیداران کی دڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر سے ملاقات

مانسہرہ(عتیق سلیمانی سوچ میڈیا ) ٹی یو جے ٹی پی سی اور اے پی ایم سی کے عہدیداران کی دڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر سے ملاقات
ملاقات میں صحافت امور اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی
ذرد صحافت کے خاتمے کے لیئے اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا
تناول یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ تناول پریس کلب لساں نواب اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران کی ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر سے ملاقات ملاقات میں صحافت امور اور علاقائی مسائل پر بات کی گئی اور ذرد صحافت کے خاتمے کے لیئے اقدامات اٹھانے پر بھی بات ہوئی ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ دو نمبر صحافیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

جرمنی میں نقاب پر پابندی کا مجوزہ قانون منظور

برلن: (اے این ایف) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ نے انتہاء پسندی کی روک تھام اور نئے سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر ملک میں خواتین کے مکمل نقاب پر پابندی کا مجوزہ قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ فی الحال اس کا اطلاق سرکاری ملازمین پر ہوگا۔ نقاب پر پابندی کا اطلاق عوامی مقامات پر نہیں ہو گا۔ مسلم خواتین کو چہرے کا مکمل پردہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس مجوزہ قانون کو ایوان زریں کے ارکان کی اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ تاہم اس قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کی جرمن ایوان بالا سے منظوری ملنا ابھی باقی ہے۔ اس قانون میں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پردہ کرنے والی مسلم خواتین کو اپنا چہرہ بھی دکھانا ہو گا۔اس مجوزہ قانون کے تحت سرکاری اہلکار خواتین جن میں فوجی، الیکشن اور عدالتی امور سے وابستہ خواتین کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پردہ کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ اگر جرمنی میں نقاب پر پابندی کے مجوزہ قانون کو حتمی منظوری مل گئی تو وہ یورپ کا پانچواں ملک بن جائے گا، جہاں مسلمان خواتین کو چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد ہے۔ قبل ازیں فرانس، بیلجیم، ہالینڈ اور بلغاریہ میں ایسے قوانین متعارف کرائے جا چکے ہیں۔ آسٹریا اور ناورے کی حکومتیں بھی اس طرح کے قوانین بنانے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نوازشریف چاروں وزراءاعلیٰ کیساتھ6روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف 6روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے۔ خاتون اول کلثوم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کیلئے روانہ ہو گئے ،چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، خرم دستگیر ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق اور انوشہ رحمان بھی وزیرا عظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کل صبح چینی صدر سے ملاقات کریں گے اور  اتوار کے روز بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گےاور کلچرل شو میں بھی شریک ہونگے۔دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔وزیر اعظم 14 اور 15مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔فورم میں 27ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔فورم کا مقصد مساوی کا میابی کے اصول کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں لیڈروں کا راﺅنڈ ٹیبل اور اعلی سطحی ڈ ائیلاگ بھی ہو گا۔نواز شریف ڈا ئیلاگ کے اجلاس اور را ﺅنڈ ٹیبل سے خطاب کریں گے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جا ئے گا۔ نواز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریف کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ہانگ کانگ کا بھی دورہ کریں گے۔